سینئر لیگی رہنماء و سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی پیشکشوں کا کا زمانہ گزر گیا، اب اُسکی عرضیوں کا زمانہ شروع ہو چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میدیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کےپارلیمانی پارٹی لیڈ ر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ناز نخروں کا زمانہ گزر گیا، اب اُس کی عرضیوں کا زمانہ شروع ہو چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایک عرضی لے کر’’چوروں‘ ‘اور ’’ڈاکوؤں‘ ‘کے دروازوں پر بھی آجائے، تب بھی ہماری طرف سے ان کو کوئی پیشکش نہیں کی جائے گی ۔ جب کبھی پی ٹی آئی مذاکرات کرنا ضروری سمجھے تو اُس وقت د یکھیں گے۔ دسمبر میں پی ٹی آئی کی حکومت آئے گی ۔
یہ بھی پڑھیں:ملک کے 86 فیصد گھرانوں کا بجلی کا اضافی بوجھ حکومت اٹھائے گی، وفاقی وزیر مصدق ملک
اسد قیصر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کسی کے خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا، پی ٹی آئی کے لیڈر خود بھی دیکھ رہے ہیں اور اپنے کارکنوں کو بھی دکھا رہے ہیں، دسمبر بھی گزر جائے گااور پھر 2025 شروع ہو جا ئیگا، کچھ نہیں ہو نیوالا ، حکومت انشاءاللہ اپنی 5سالہ آئینی مدت پوری کرے گی ۔