چین میں مٹی کا تودہ گیسٹ ہاؤس پر گر نے سے ہلاکتیں

چین میں مٹی کا تودہ گیسٹ ہاؤس پر گر نے سے ہلاکتیں

چین میں ہونے والی مسلسل بارشوں اور سیلاب نے ملک کے وسطی صوبے ہنان میں بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سیلاب کے نتیجے میں پہاڑی علاقے میں واقع ایک گیسٹ ہاؤس پر مٹی کا بڑا تودہ گرنے سے18 افراد ڈوب گئے۔

ریسکیو ٹیم کے انچارج کا بتانا ہے کہ امدادی کاموں کے دوران 11افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ ایک شخص ابھی تک لاپتہ ہے ۔ مرنے اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔ ریسکیو حکام کے مطابق ملبے سے 6 افراد کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک بتا جا رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا کا نیا صدر کون بنے گا؟ معروف نجومی کی تہلکہ خیز پیش گوئی

واضح رہے کہ چین میں رواں مون سون میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد لگ بھگ100 کے قریب پہنچ گئی ہے ۔ امسال مئی میں ہائی وے کے نزدیک بارشوں میں ایک عمارت کے منہدم ہونے سے 48 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔چین میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث غیر متوقع اور معمول سے زیادہ بار شیں ہو رہی ہیں ہے جس نے سیلابی کیفیت اختیار کرلی ہے جس سے جانی اور مالی نقصان میں اضافہ ہوا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *