گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لوگ ملک دشمنی کے ایجنڈے کے ساتھ سرگرم ہیں اور ان کو جلسوں کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔
ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ حکومتیں دیگر حکومتوں سے بات چیت کرتی ہیں اور انہوں نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے بیانات پر تنقید کی۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ دوسرے ملک سے بات کرنے کی بات کر رہے ہیں، علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ نہیں بلکہ کسی افغان صوبے کے وزیراعلیٰ لگتے ہیں۔
مزید پڑھیں: اگر پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی انتخابات کو تسلیم نہیں کیا گیا تو پارٹی پر پابندی لگائی جا سکتی ہے، الیکشن کمیشن
انہوں نے کہا کہ وہ آئینی عہدے پر ہیں اور آئین کے خلاف کوئی کام نہیں ہونے دیں گے لیکن صوبے کی ترقی کے لیے مثبت اقدامات کی حمایت کریں گے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے گورنر پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلاوجہ باتیں کر رہے ہیں اور ان کی اہلیت مشکوک ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر کو “پرچی” پر لایا گیا ہے اور ان کے بیانات بے بنیاد ہیں۔

