وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمارا عزم مہنگائی ہرگز نہیں،عوام پر بے جا بوجھ ڈالنے کی اجازت کسی کونہیں دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت مصنوعی مہنگائی کے خاتمے کے لئے متحرک،نرخ او رسپلائی چین میکنزم سے متعلق ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔
خصوصی اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ کو سپلائی چین میکنزم اور اشیائے خوردو نوش کے نرخوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر مریم نواز نےہدایت جاری کی ہے کہ صوبے بھر میں سپلائی چین میکنزم کو مزید موثر بنانے کیلئے اقدامات اور اشیا ئے خوردو نوش کے نرخ مناسب ر کھے جائیں ۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام پر مہنگائی کا بے جا بوجھ ڈالنے کی اجازت نہیں د ینگے ۔ بنیادی اشیاءضروریہ کے نرخ عوام کی پہنچ سے دور نہیں ہونے چا ہئیں۔ ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کا میکنزم درست کرنے سے مصنوعی مہنگائی پر قابو پاناممکن ہوگا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے مزید کہا کہ اشیاءضروریہ کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے سے اخراجات میں مزید کمی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:پیشکشوں کا زمانہ گزر گیا، پی ٹی آئی کی عرضیوں کازمانہ شروع ہو چکا،عرفان صدیقی
بحران اور کمی کی صور ت حال سے بچنے کیلئےسپلائی چین میکنزم کو فول پروف بنایا جائے۔ اس موقع پر سینیٹر پرویز رشید، صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر زراعت عاشق حسین، چیف سیکرٹری،متعلقہ سیکرٹریز و دیگر حکام موجود تھے۔
مریم نواز