شہریوں نے ٹریفک پولیس کےرویئے کے خلاف شکایات کے انبار لگادیئے

شہریوں نے ٹریفک پولیس کےرویئے کے خلاف شکایات کے انبار لگادیئے

شہریوں نے ٹریفک پولیس کے سخت رویئے کے خلاف وزیر اعظم پورٹل اور آئی جی پنجاب کے پورٹل پر شکایات کے دیئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق شہریوں نے ٹریفک پولیس کے رویئے کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے ہیں اور وزیراعظم اور آئی جی پنجاب پولیس کے پورٹل پر شکایات درج کروائی ہیں۔ ترجمان ٹریفک پولیس پنجاب کے مطابق ایوانِ وزیر اعظم کے پورٹل سے 116موصول ہونے والی میں سے 100 شکایات کو نمٹا دیا گیا جبکہ 19شکایات پر کام جاری ہے،جبکہ آئی جی پنجاب کے پورٹل پر  344 شکایات نمٹا دی گئیں66 پرکارروائی کی جارہی ہے ۔ ترجمان ٹریفک پولیس پنجاب کے مطابق ایوان وزیراعلی اور آئی جی پنجاب کے پورٹل پر 126 سے زائد شکایات کو فوری حل کیا گیا ہے ۔ ٹریفک ہیڈ کوارٹر میں 16 درخواست گزاروں کی 15 درخواستیں نمٹائی جا چکیں ہیں جبکہ ایک درخواست پر کارروائی کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موسلاھار بارشوں نے تباہی مچا دی، پی ڈی ایم اے نے جانی و مالی نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق بذریعہ ڈاک موصول ہونے والی 10 درخواستوں کو بھی فوری حل کیا جارہا ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق واٹس ایپ کمپلین نمبر 03184642936کے ذریعے عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ واٹس ایپ کمپلین سیل کے ذریعے 142 شکایات موصول ہوئیں جن کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا گیا ہے- واٹس ایپ کمپلینٹ نمبر پر لائسنس، کرپشن، سٹاف کے رویے اور دیگر شکایات موصول ہوتی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *