عمران خان ایک سیکیورٹی رسک ہیں، ملکی سلامتی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جاسکتا، عطا اللہ تارڑ

عمران خان ایک سیکیورٹی رسک ہیں، ملکی سلامتی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جاسکتا، عطا اللہ تارڑ

وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے عمران خان کو ملک کی سیکیورٹی کیلئے رسک قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ عمران خان ایک سیکیورٹی رسک ہیں، ملکی سلامتی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جاسکتا، فوج کو سیاست میں لانے کیلئے ایک نئی سازش تیار کی گئی ہے۔اب کہتے کہ نمائندہ مقرر کرو، انہیں پتہ ہے کہ سوشل میڈیا کے تانے بانے ملک دشمنوں سے ملتے ہیں۔ پہلے کہتا تھا کسی کو نہیں چھوڑوں گا، اب نئی فلم پلیز مجھ سے بات کرو۔

مزید پڑھیں: دسمبر میں عمران خان وزیر اعظم ہوں گے، اسد قیصر کا دعویٰ

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹریلر چلایا گیا کہ میں کسی کو چھوڑوں گا نہیں،اب نئی فلم آئی ہے کہ مجھ سے پلیز بات کرو، سمجھ نہیں آتا کہ آپ 9مئی کو حملے کرتے ہیں اور شہدا کی یادگاروں کو مسمار کرتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف سوشل میڈیا سیل قومی سلامتی اداروں اور فوج کیخلاف منظم مہم چلاتا ہے۔ملکی سلامتی کیلئے خطرہ پیدا کرتے ہیں۔ آئی ایم ایف کو خط لکھنا اور ملک کو ڈیفالٹ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، سائفر لہراتے ہیں، ملکی تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ جھوٹا بیانیہ گھڑتے ہیں،پوری دنیا نے سنا کہ ہم نے سائفر کیساتھ کھیلنا ہے۔

اب مطالبہ کرتے ہیں کہ پلیز مجھ سے بات کرلو، اس سے ثابت ہوا کہ جب ادارہ نیوٹرل ہوا تو اب اپنی حمایت مانگ رہےہیںکہ میری حمایت کی جائے ۔ آپ کے جرائم کی فہرست اتنی لمبی ہے کہ ختم ہونے کا نام نہیں لیتی ۔ کورکمانڈر ہائوس کے باہر آپ کی تینوں بہنیں موجود تھیں۔آپ سی سی ٹی وی کی بات کرتے ہیں فوٹیج میں سب آیا ہے آپ کی بہنیں اور بھانچا، پارٹی کے لوگ موجود ہیں۔ آپ کی پارتی نے اجلاس کیا جس میں شفقت محمود اور صمام بخاری نے اختلاف کیا کہ ہم نے کور کمانڈر ہائوس نہیں جانا۔ فوجی تنصیبات پر حملے نہیں کرنے ، چاغی کا پہاڑ نہیں جلانا۔

مگر آپکی جماعت کے لوگوں نے کہا کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں۔حملے کرو، جلائو گھیرائو کرو۔آج کہتے ہو بات چیت کیلئے نمائندہ مقرر کیا جائے ، سمجھ نہیں آتی کہ کبھی گریبان پکڑتے کبھی پائوں، ملک کی سلامتی پر کوئی کمپرومائز نہیں،آپ ملک کیلئے سیکیورٹی رسک ہیں۔ فوج کو سیاست میں لانے کیلئے جیل کے اندر ایک نئی سازش تیار کی گئی ہے۔

عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ نمائندہ مقر ر کرنے کی بات اس لئے کی گئی کہ ان کو پتا کہ ان کے سوشل میڈیا کے تانے بانے ملک دشمنوں سے ملتے ہیں۔ خیبرپختونخواہ میں 11سال سے حکومت ہے وہاں امن قائم کرنے کیلئے کیا گیا؟ اب کہتے مجھ سے پلیز بات کرو۔ آج ملکی معیشت بہتر ہورہی ہے، عمران خان کی موجودگی میں ملک میں استحکام نہیں آسکتا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *