دفترِخارجہ نے آئیندہ دو ہفتوں میں ملک میں دستاویزات کی تصدیق کیلئے نیا نظام متعارف کروانے کا عندیہ دیدیا

دفترِخارجہ نے آئیندہ دو ہفتوں میں ملک میں دستاویزات کی تصدیق کیلئے نیا نظام متعارف کروانے کا عندیہ دیدیا

دفترِ خارجہ کے حکام نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کےاجلاس کو آگاہ کیا کہ نئے نظام کے تحت ، سائل اپنا اکاونٹ آن لائن خود بنائیں گے اور اپنی فیس ادا کرکے دستاویزات بھجوا دیں گے اور وزارت خارجہ تصدیق کے بعد دستاویزات واپس انکو بھجوا ئے گا۔

تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے امورِ خارجہ کا اجلاس حنا ربانی کھر کی زیرِ سرپرستی جس میں وزارتِ خارجہ کے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا دستاویزات کی تصدیق کے حوالے سے عوام کو درپیش مشکلات کے حل کےیے نیا آن لائن نظام متعارف کروایا جا رہا ہے۔ جس سے کسی قسم کا بیک لاگ نہیں ہوگا ۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی کے اپاسٹل سروس کے حوالے سے لوگوں کے مسائل بارے دفترِ خارجہ کے حکام نے کہا کہ ہم نے اپاسٹل سروس کا حل نکال لیا ہے، اب لائنوں میں لگنے کی ضرورت نہیں ہوگی اور اس حوالے سے سائلین ملک کے پانچ بڑے کورئیر سروسز کےزریعےاپنے دستاویزات بھیج سکیں گے اور ایک ہفتہ بعد تصدیق کروا کے لے لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی معیشت ڈوبتی جارہی،فارم47 والی حکومت مزیدنہیں چل سکتی،لطیف کھوسہ

سیکرٹری خارجہ نے قائمہ کمیٹی کو آگاہ کیا کہ شہریوں سے اس سروس کے چارجز لئے جایئں گے ، انہوں نے کہا صرف 112 ممالک اپاسٹل تصدیق کو تسلیم کرتے ہیں، اور گلف سمیت دیگر ممالک پرانے تصدیق کے طریقہ کار کو تسلیم کرتے ہیں۔ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے چیرپرسن قایمہ کمیٹی حنا ربانی کھر نے کہا کہ ہم کہاں کھڑے ہیں؟ کیا ہم اس مسئلہ کا حل تلاش کرنے میں اب تک ناکام نہیں ہیں، جس پر سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے جواب دیا کہ میں آپکی بات سے متفق نہیں ہوں، ہم اس مسئلہ پر ہم بات کرتے ہیں اور اسے عالمی سطع پرزندہ رکھا ہوا ہے۔  جس پر حنا ربانئ کھر نے سوال کیا کہ کیا ہمارا مشن مسئلہ کشمیر کو زندہ رکھنا ہے یا ا سکا حل بھی نکالا جانا چاہے؟ جس کے حوالے سے سیکرٹری خارجہ نے جواب دیا کہ اس مسئلہ پر بند کمرہ اجلاس میں بریفنگ دے سکتا ہوں۔ اس پر چیئرپرسن قائمہ کیمٹی حنا ربانی نے مسئلہ کشمیر پر بند کمرہ اجلاس رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت کا پی ٹی آئی آفس فوری طور پر کھولنے کا حکم

ایس آئی ایف سی کے متعلق سیکرٹری خارجہ نے قائمہ کمیٹی کا آگاہ کیا کہ ایس آئی ایف سی مختلف ممالک کے ساتھ تجارت میں کافی مدد فراہم کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی ایک سود مند نظام ہے ، جس پر حناربانی نے کہا کہ اب وہ وقت گیا کہ ٹریڈ مشن بھجوائیں اور تجارت کوآگے بڑھایا جائے۔ قائمہ کمیٹی چیئرپرسن نے کہا کہ اب نئے نئے طریقے آچکے ہیں جدید طریقوں سے تجارت کو فروغ دیا جاسکتا ہے، بیرونِ ممالک پاکستان کے فارن مشنز بارے سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ وزارت خارجہ کے افسران 324 بیرون ممالک میں ہیں اور انکے ساتھ اسٹاف 1393 ہیں، سیکرٹری خارجہ نے کہا وزارت خارجہ کے پانچ آرگن ہیں ،ہمارے پانچ لائزن دفاتر ہیں چاروں صوبائی دارالحکومتوں اور گجرات میں انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ کا بجٹ 49 ارب روپے ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *