عوام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے حکومت کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فارمولا بتا دیا۔
مفتاح اسماعیل نے تجویز دی کہ حکومت پی ایس ڈی پی کے بجٹ کو 1100 ارب روپے سے کم کرکے 965 ارب روپے تک کم کر کے ریلیف فراہم کر سکتی ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز کو اپنے عوام کے حق میں استعمال کرنے کے بجائے حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع
انہوں نے حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ عوام سے قربانیاں مانگ رہے ہیں، کچھ قربانیاں خود بھی دیں۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے 400 سے 500 ارب روپے کے اخراجات کو ختم کیا جائے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جولائی سے ستمبر تک گھریلو صارفین کے بجلی کے بلوں میں سیلز ٹیکس اور ایڈوانس انکم ٹیکس شامل نہ کیا جائے تو اس سے بلوں میں 24 فیصد کمی آسکتی ہے۔
مزید برآں انہوں نے تجویز پیش کی کہ وفاقی حکومت کو جانے والے گنجائش چارجز کا 46 فیصد حصہ کم کیا جائے، اور حکومت کی ملکیت والے چار ایل این جی پلانٹس پر ٹیکس کم کیے جائیں، اور گرڈ سے منسلک پاور پلانٹس کے ایندھن پر ٹیکس ختم کیے جائیں۔