لاہور ٹریفک پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم سے 36 ہزار 641 بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کو چالان ٹکٹس جاری کیئے ہیں ۔
ترجمان لاہور ٹریفک پولیس کے مطابق لاہور میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس سسٹم کی مدد سے بغیر ہیلمٹ موٹر سائکلسٹس کے چالان جاری ہونے کا عمل شروع ہو گیا ہے اس حوالے سے ہیلمٹ ٹینکی پر رکھنے، بازو میں لٹکانے پر بھی چالان ہوگا۔ خلاف ورزی نوٹ ہونے پر وائیلٹرز کو بذریعہ ایس ایم ایس میسج بھی مطلع کیا جارہا ہے، چیف ٹریفک آفیسر لاہور کے مطابق گذشتہ روز آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم کی مدد سے 14 ہزار 937 خلاف ورزی کرنے والے کو ای چالان بجھوائے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے تھانوں کی تعمیر اور تزئین و آرائش میں کرپشن : حقائق منظر عام پر آ گئے
چیف ٹریفک آفیسر لاہور عمارہ طاہر نے تمام موٹرسائیکلسٹ کو ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم سے ہیڈانجری کیسز میں نمایاں کمی ہوئی ہے اور آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم اور جدید ٹیکنالوجی سے زیادہ سے زیادہ استفاده حاصل کیا جائےگا۔ چیف ٹریفک آفیسر لاہور عمارہ طاہر نے کہاکہ آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم سے منظم ٹریفک کا حصول بھی ممکن ہوگا۔