مریم نواز! وقت کا پہیہ گھومنے میں دیر نہیں لگتی : بیرسٹر سیف

مریم نواز! وقت کا پہیہ گھومنے میں دیر نہیں لگتی : بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز یہ بات غور سے سن لیں کہ وقت کا پہیہ گھومنے میں دیر نہیں لگتی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میںاپنے ایک بیان میں صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کی خواتین کو اذیت دینے میں اپنے طرف سے کوئی کسر نہیں چھوڑ ی ، عالیہ حمزہ، سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد، صنم جاوید اور دیگر کو غیرقانونی طور پر گرفتار کیا گیا ہے ۔

انہوں نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن ایسا بھی آئے گا جب بہادر خواتین کی جگہ آپ سلاخوں کے پیچھے ہوں گی، پی ٹی آئی خواتین ہر اذیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہیں مگر آپ نہیں کر سکیں گی۔ بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ صنم جاوید کو پیشی کے بہانے لاہور کی سڑکوں پر پولیس وین میں گھمایا جارہا ہے، تپتی دھوپ میں وین گھنٹوں کھڑی کر کے ان کو اذیت دی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:عمران خان کیلئے سٹینڈ نہیں لے سکتے تو خیبرپختونخوا حکومت لینے کا کوئی فائدہ نہیں، علی محمد خان

پی ٹی آئی رہنما کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ ضمانتیں ملنے کے باوجود پی ٹی آئی کی خواتین کو رہا کیوں نہیں کیا جا رہا؟ ۔نیہ کہاں کا انصاف ہے ۔ ایک طرف نواز شریف یہ بیان دیتے نہیں تھکتے کہ کسی سے سیاسی انتقام نہیں لیں گئے تو دوسری طرف ان کی بیٹی پی ٹی آئی کی قید خواتین پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہی ہے ۔

 

 

 

 

editor

Related Articles