برائلر کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

برائلر کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

پنجاب حکومت کی جانب سے سپلائی بند کیے جانے کے بعد مرغی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہونے لگا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب سے مرغی کی سپلائی بند ہونے کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں گزشتہ 15روز کےدوران 300روپے کلو تک اضافہ ہوگیا۔ برائلر مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 730روپے تک پہنچ چکی ہے۔ کوئٹہ کے علاوہ دیگر شہروں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ دکانداروں کا کہنا تھا کہ پنجاب سے مرغی کی سپلائی بند ہونے کی وجہ سے قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ گوشت مہنگا ہونے سے کاروبار بھی شدید متاثر ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں: مہنگائی کے ستائے مزدور طبقے کی اجرت میں معمولی اضافہ ہوگیا

دوسری جانب حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ افراطِ زر کی شرح سنگل ڈیجٹ کی طرف بڑھ رہی ہے۔ تمام میکرواکنامت اشاروں سے استحکام کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔ جس کی توقع ہے کہ آنیوالے مہینوں میں آئی ایم ایف کے نئے بیل آئوٹ پیکج سے مزید بہتری آئیگی۔ وزارت خزانہ نے جولائی 2024کی ماہانہ اقتصادی اپ ڈیپ آئوٹ لُک رپورٹ میں کہا ہے کہ جون 2024میں مہنگائی کی شرح 12.6فیصد تک پہنچ گئی تھی اور اب یہ سنگل ڈیجٹ کی طرف بڑھ رہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *