محکمہ داخلہ پنجاب نے سنگین جرائم میں ملوث مجرمان اور خطرناک دہشت گردوں کے سر کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ سنگین جرائم میں ملوث مجرمان دہشت گردوں اور ڈاکؤوں کی سرکوبی کے لیے بھاری انعامی رقم مختص کی جائے گی ۔ خطرناک مجرمان کے سر کی قیمتوں میں اضافہ کئی برس سے زیر التواء تھا۔
ترجمان کا بتانا ہے کہ سنگین جرائم میں ملوث مجرمان اور دہشت گرد کسی صورت رعایت کے مستحق نہیں۔ دہشت گردوں اور ڈا کوؤں کو انجام تک پہنچانے کے لیے شہریقانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت کریں گے اور انعامی رقم کے حقدار ٹھہریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:بیرونِ ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد قانون کا احترام کرتی ہے، دفترِ خارجہ
علاوہ ازیں صوبائی محکمہ داخلہ نے دہشت گردوں کے سروں کی قیمت میں اضافے کے لیے سوموار کو اعلیٰ سطح کا اہم اجلاس بلا لیا ہے ۔