وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے مابین رابطہ،سعودی عرب کیساتھ مضبوطی سے کھڑے رہنے کا اعادہ

وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے مابین رابطہ،سعودی عرب کیساتھ مضبوطی سے کھڑے رہنے کا اعادہ

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں خطے کی تازہ صورتحال، بڑھتی ہوئی کشیدگی اور اس کے ممکنہ اثرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران علاقائی اور عالمی امن و استحکام سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی، جبکہ جاری سفارتی کوششوں اور کشیدگی کم کرنے کے اقدامات کا جائزہ لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر سعودی عرب کی خودمختاری اور سلامتی کے حوالے سے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے سعودی سرزمین یا خودمختاری کے خلاف کسی بھی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشکل کی ہر گھڑی میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور آئندہ بھی بھرپور ساتھ جاری رکھے گا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم کی صدارت میں اہم اجلاس،اعلی سول وعسکری قیادت موجود،کون سے اہم فیصلوں کا امکان

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کا قیام نہ صرف متعلقہ ممالک بلکہ پوری مسلم دنیا اور عالمی برادری کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کشیدگی کے خاتمے اور استحکام کے فروغ کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے اور موجودہ حالات میں قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Qaisar Mirza
editor

Related Articles