امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پی ٹی آئی کے گرینڈ الائنس کا حصہ بننے سے صاف انکار کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جیو نیوز کے پروگرام میں بات چیت کے دوران حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے ساتھ کچھ مشترکات پریکساں مؤقف بھی اختیار کریں گے اور ملاقاتیں بھی کرتے رہیں گے بہرحال کسی اتحاد کا حصہ نہیں بننے جا رہے ۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ گرینڈ الائنس میں شامل جماعتیں بعد میں جا کر اپنی سیٹنگ بنالیتی ہیں۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا یہ خیال تھا کہ ہم ایک دو دن بیٹھ کر واپس چلے جائیں گے ، میں حکومت کو یہ چیر گوشے گزار کر انا چاہتا ہوں کہ جب تک ہمارے مطالبات نہیں مانے جا تے اُس وقت تک یہاں ہی بیٹھے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:پاسپورٹ آفس نے پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کیلئے اہم بیان جاری کردیا
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے ایک دن قبل اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ آئندہ دو ہفتوں میں اپوزیشن کا گرینڈ الائنس بنانے جا رہے ہیں، اتحاد میں حکومت مخالف تمام پارٹیوں کوشامل کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کے دوران پی ٹی آئی رہنما نے جماعت اسلامی کے احتجاجی دھرنوں کی بھی حمایت کی تھی۔