پاسپورٹ آفس نے پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کیلئے اہم بیان جاری کردیا

پاسپورٹ آفس نے پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کیلئے اہم بیان جاری کردیا

ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ اپاسپورٹ نے پرنٹنگ کیلئے درکار سیاہی کا ذخیرہ ختم ہونے کی خبروں کی تردید کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ایسی خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔پاسپورٹ پرنٹنگ کیلئے درکار سیاہی وافر مقدار میں موجود ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاسپورٹ پرنٹنگ کا عمل با تعطل جاری ہے اور اوورسیز پاکستانیوں کے تمام پاسپورٹ ترجیحی بنیادوں پر پرنٹ ہورہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے لرنر لائسنس کی کاپی ساتھ لانے کی شرط ختم

انہوں نے بتایا کہ نامل پاسپورٹس کا بیک لاک صرف 1لاکھ 65ہزار باقی ہے۔ 6عدد نئے ڈیسک ٹاپ مشینیں خرید لی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ دوعدد ای پاسپورٹ بلک پرنٹنگ مشین بھی خرید لی گئی ہیں۔ پاسپورٹ آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا یا کہ محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اپنے فرائض خوش اسلوبی سے ادا کر رہ اہے۔ عوام بے بنیاد خبروں پر دکان نہ دھریں۔

editor

Related Articles