مانسہرہ میں سیلابی ریلے کے باعث متعدد گھر ودکانیں بہہ گئیں ، بھاری مالی نقصان

مانسہرہ میں سیلابی ریلے کے باعث متعدد گھر ودکانیں بہہ گئیں ، بھاری مالی نقصان

مانسہرہ کے علاقے مہ نورویلی میں تیز بارش اور دوسرے بڑے سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی،جس کے نتیجےمیں متعدد گھر اور دکانیں پانی میں بہہ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق مہ نورویلی میں ایک دن کے وقفے کے بعد تیز بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہے ۔ مہانڈری کا مرکزی پل بہہ جانے کے بعد بنایا گیا متبادل راستہ بھی سیلا بی لہروں کی نذر ہو گیا ۔ سیلابی ریلہ مہانڈری بازار میں بھی داخل ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور پانی پانی ہو گیا ،رہائشی علاقے اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں

ڈپٹی کمشنر عدنان خان نے ناران میں موجود سیاحوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ براستہ قراقرم ہائی وے اپنے علاقوں کو واپس چلے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مہانڈری پل کی بحالی کے لیے وقت لگے گا کیونکہ مون سون بارشوں اور سیلابی ریلوں کا سلسلہ ابھی تھمنے والا نہیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *