سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ ایک بار پھر پاکستان کے خلاف بیان دینے سے بازنہ آئے ، پاکستان کا بغض رکھنے والے ہربھجن سنگھ اس مرتبہ اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پاکستانی سپورٹس جرنلسٹ سے الجھ گئے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر گزشتہ روز مقامی صحافی نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور ہربھجن کی گیند بازی پر شاہد آفریدی کے 4 چھکوں کی تصویر لگائی جس پر سابق بھارتی کرکٹر برہم ہوگئے۔
ہربھجن نے پوسٹ میں ایک تصویر بھی شیئر کی جو معروف اخبار ہیرڈ سن کی تھی، جس میں مارچ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر حملے کی تصویر اور کرکٹ کا تاریک ترین دن کے نام سے سرخی لگی ہوئی تھی۔
انہوں نے پاکستانی صحافی فرید خان کی ٹوئٹ پر نہایت ہتک آمیز رویہ اپناتے ہوئے جواب دیا کہ کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے لیکن مسئلہ کیا ہے میں تمہیں بتاتا ہوں! یہاں سے (ایف) ہوجاؤ، تمہیں ایف کا مطلب تو سمھ آگیا ہوگا یا سمجھاؤں۔
براہ کرم (ایف) کا یہ مطلب نہ سوچیں! آپ جانتے ہیں میں کیا کہنا چاہ رہا ہوں۔
ہربھجن سنگھ نے انگریزی لفظ کا استعمال کرتے ہوئے ذو معنیٰ جملے ادا کیے جس پر انہیں مداحوں نے شدید ٹرول کیا جبکہ کچھ بھارتی سائٹس یہاں بھی سپنر کے دفاع میں سامنے آئیں۔
اس صارف نے لکھا کہ اتنا زہر اچھا نہیں! بی جے پی جلد آپکو کوئی نہ کوئی سیٹ دے دیگی۔
واضح رہے کہ پاکستان چیمپئینز ٹرافی 2025 کی میزبانی کررہا ہے اور ہربھجن سنگھ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر پاکستان اپنی ٹیم بھیجنے کے حق میں نہیں جبکہ ایونٹ میں شریک دیگر ٹیمیں پاکستان آکر کھیلنے میں دلچسپی رکھتی ہیں جس بھارتی سپنر نالاں ہیں۔