عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان کے وفاقی بجٹ میں سخت معاشی فیصلے خوش آئند ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )کے مابین ورچول مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔ آئی ایم ایف نے حالیہ پاکستان کے وفاقی بجٹ پیش کئے جانے پر سیاسی پارٹیوں کے مثبت کردار دل کھول کر تعریف کی اور کہا کہ بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے ملکی معیشت کی بہتری کے لیے ٹیکس چھوٹ کو محدود کرنے کو بے حد سراہا ۔
مزید پڑھیں:ایک اور بجلی جھٹکا، ماہانہ 1000 روپے تک فکسڈ چارجز عائد
ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ کا وفد نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کے لیے جون کے آخری ہفتے میں پاکستان آ ئے گا ۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے نیا پروگرام لینے سے قبل پیشگی شرائط پر عمل درآمد کو یقینی بنایا ہے ۔ آئی ایم ایف اس معاملے پر پُر اُمید ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ 28 یا 29 جون تک منظور ہو جائے گا۔

