کل سے کراچی میں دھرنا شروع ہو گا، حافظ نعیم الرحمٰن کا اعلان

کل سے کراچی میں دھرنا شروع ہو گا، حافظ نعیم الرحمٰن کا اعلان

قطر سے ویڈیو لنک کے ذریعے حافظ نعیم الرحمٰن نے لیاقت باغ کے دھرنے سےخطاب میں کہا کہ فرار کا راستہ اختیار کرنے سے کچھ نہیں ہوگا، دھرنے بڑھتے جائینگے اور سڑکیں بند ہونگی ۔

تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ڈی چوک چھوٹی بات ہم تو پارلیمنٹ ہاؤس تک جا نے کے لئے تیار ہیں ۔ دھرنے میں دیڈیو لنک سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آئی پی پیز سے متعلق کوئی سنجیدہ فیصلہ نہیں کر رہی۔

کل سے شہر قائد میں بھی دھرنا شروع ہو گا ، عوام سے بھی کہہ سکتے ہیں کہ احتجاجاً اپنا بجلی کا بل جمع نہ کروائیں ۔ اسماعیل ہنیہ کے جنازے میں شرکت کے لئے دوحہ قطر میں موجود حافظ نعیم الر حمٰننے لیاقت باغ دھرنے سے ویڈیو لنک خطاب کیا۔

ان کا مزیدکہنا تھا کہ بجلی کے بلوں پر سیاست نہیں کرتے یہ عوامی مسئلہ ہے، میں یہاں اسماعیل ہنیہ کے جنازے میں شرکت کیلئے پہنچا تھا جہاں میری اسماعیل ہنیہ کے خاندان سے بھی ملاقات ہوئی، امریکہ اور مغربی طاقتوں نے اسماعیل ہنیہ کی حکومت کو چلنے نہیں دیا۔

جو لوگ امریکہ کی طرف دیکھ رہے ہیں ظلمت ان کا مقدر ہے، آج قطر نے پوری ہمت کے ساتھ اسماعیل ہنیہ کی جنازہ پڑ ھی اور ان کی تدفین کی ۔ حافظ نعیم نے کہا کہ امید ہے آج رات قطر سے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گا اور کل دھرنے میں ضرور پہنچوں گا۔

تنخواہ دار طبقے پر بے جا ٹیکس لگا کر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے، وزیراعظم اس طرح کی باتیں کرکے توجہ تبدیل نہ کریں، لاہور سے مسلم لیگ ن بری طرح سے ہاری ہے، فارم 45 کی یہ پارٹیاں اقتدار میں ہیں فری پٹرول ختم کرنے سے حکومت کو ڈھائی یا تین سو ارب روپے مل سکتے ہیں۔

بڑی گاڑیوں کی جگہ چھوٹی گاڑیاں استعمال کریں، عوام کو ریلیف دیں اور جاگیر داروں پر ٹیکس لگائیں ۔لیاقت باغ میں مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی کا دھرنا 8 ویں روز بھی جاری رہا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *