وزارت اطلاعات میں بھاری معاوضے اور خصوصی پے سکیل پر تین بھرتیاں کی گئی ہیں جن کی وزیر اعظم نے منظوری دے دی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم نے وزارت اطلاعات میں پیشل پے سکیل پر تین بھرتیوں کی منظوری دے دی۔ محمد زیبان سید کی ایک سال کے لیے بطور ہیڈ آف مارکیٹنگ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جبکہ طیب حمید کو ایک سال کے لیے بطور ہیڈ آف ڈیٹا تعینات کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پارٹی رکنیت ختم ہونے کے بعد شیر افضل مروت کا بڑا بیان سامنے آگیا
اس کے علاوہ عبداللہ کھرل کی ایک سال کے لیے بطور ہیڈ آف سٹریٹی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیش پے سکیل کے تحت تعینات ملازم 15 سے 20 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ وصول کرے گا۔