آٹا، کوکنگ آئل، گھی اور بجلی کی قیمتوں میں کمی

آٹا، کوکنگ آئل، گھی اور بجلی  کی قیمتوں میں کمی

وفاقی ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار افراط زر کی رپورٹ میں افراط زر کی شرح میں معمولی کمی ظاہر کی گئی ہے تاہم یہ اب بھی سالانہ 18.41 فیصد کی نمایاں سطح پر برقرار ہے۔

اشیائے ضروریہ سستی ہو گئیں:

صارفین کوگندم کا آٹا، کوکنگ آئل، گھی، انڈے اور مرچ جیسی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ گندم کا آٹا 32 فیصد سستا ہوا ہے جبکہ کوکنگ آئل اور گھی میں 10 فیصد کمی ہوئی ہے۔ انڈے 8 فیصد اور مرچ 7 فیصد سستے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا 125 بلیک ایڈیشن کی اگست کیلئے قیمت سامنے آگئی

بجلی کی قیمتوں میں کمی:

چارجز میں کمی سے 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین بھی مستفید ہوں گے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران نچلے طبقے کے لیے بجلی کی قیمتوں میں تقریبا 15 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جس کی بنیادی وجہ ایندھن کی قیمتوں میں کمی اور فکسڈ چارجز ہیں۔

کچھ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ:

تاہم، تمام اشیاء کی قیمتوں میں کمی نہیں دیکھی گئی ہے. پیاز 86 فیصد مہنگی ہو گئی ہے جبکہ چنے کی دال میں 42 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ خشک دودھ 32 فیصد اور مونگ کی دال میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ لہسن 28 فیصد مہنگا ہو گیا ہے اور گیس کی قیمتوں میں 570 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کپڑے اور جوتے بھی 25 فیصد مہنگے ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی آلٹو 5 سالہ قسطوں پر کتنے کی ملے گی ؟ خریداروں کیلئے اہم خبر

ماہرین اقتصادیات نے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ مہنگائی پر قابو پانے اور عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کریں۔ افراط زر کی شرح اب بھی 18.41 فیصد کی بلند ترین سطح پر ہے، حکومت کو ضروری اشیاء کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *