دالبندین کے پاس این 40 پر فتنہ الہندوستان کی ناکہ لگانے کی کوشش ناکام، فتنہ الہندوستان کے 7دہشتگرد واصل جہنم

دالبندین کے پاس  این 40 پر فتنہ الہندوستان کی ناکہ لگانے کی کوشش ناکام، فتنہ الہندوستان  کے 7دہشتگرد واصل جہنم

بلوچستان کے ضلع دالبندین میں سیکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے  فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گرد واصل جہنم کردئیے ۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی، جس میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو انتہائی مہارت اور درست حکمت عملی کے تحت نشانہ بنایا گیا۔

مذکورہ دہشت گرد ایک پہاڑی غار میں چھپے ہوئے تھے اور علاقے میں تخریبی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

  یہ بھی پـڑھیں :بلوچستان میں فتنہ الہندوستان دہشت گردوں کے مربوط حملے ناکام، سیکیورٹی فورسز کا بھرپور جواب، دشمن کو بھاری جانی نقصان

سیکیورٹی فورسز نے جدید ٹیکنالوجی اور فضائی نگرانی کی مدد سے ان کی نقل و حرکت پر مسلسل نظر رکھی اور مناسب وقت پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں انجام تک پہنچایا۔

آپریشن کے دوران فورسز اور خفیہ اداروں کے درمیان بہترین ہم آہنگی دیکھنے میں آئی، جس نے اس کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ایسی کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ حالیہ عرصے میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی آئی ہے

جس کا مقصد دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو مکمل طور پر ختم کرنا اور عوام کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔ مقامی آبادی نے بھی سیکیورٹی فورسز کی ان کاوشوں کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *