مری مال روڈ میدان جنگ بن گیا، انتظامیہ غائب

مری مال روڈ میدان جنگ بن گیا، انتظامیہ غائب

مر ی: چناب چوک مال روڈ میدان جنگ بن گیا ، لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال ٹریفک بلاک ہونے پر جھگڑا ہوا، دونوں اطراف سے کئی لوگ زخمی ہو گئے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق مری میں نہایت ہی ناخوشگوار واقعہ مال روڈ پر مری انتظامیہ کی غفلت اور نااہلی کے باعث پیش آیا،جہاں سیاحوں اور مقامی افراد کے درمیان پارکنگ کی وجہ سے جھگڑا ہوا، جس میں لاتوں ، مکوں اور لاٹھیوں کا بے دریغ استعمال کیا گیا، دونوں اطراف کافی لوگوں کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم فی الحال کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی نے جی ایس150موٹر سائیکل کی اگست کیلئے قیمت جاری کر دی

ذرائع نے مری انتظامیہ کے حوالے سے بتایا کہ ٹورسٹ پروٹیکشن پولیس ڈولفن فورسز اس طرح کے ناگہانی اور نا خوشگوار واقعات سے نمٹنے کیلئے ہر وقت موقع پر موجود رہتی ہیں، تاہم مری میں ٹوریسٹ اور مقامی افراد کے درمیان جھگڑے کے وقت نہ تو پولیس کی جانب سے کوئی مدد ملی اور نہ باقی دیگر ادارے اس موقع پر نظر آئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *