کراچی میں جماعت اسلامی کی جانب سے دھرنا دوسرے روز بھی جاری

کراچی میں جماعت اسلامی کی جانب سے دھرنا دوسرے روز بھی جاری

مہنگائی اور بجلی کے بلوں کے خلاف جماعت اسلامی کا راولپنڈی اور کراچی میں دھرنا جاری ہے۔ 

کراچی میں دھرنے کے دوسرے روز شرکاء کو گورنر سندھ کامران ٹسوری کی جانب سے  ناشتہ بھیجا گیا تاہم شرکا نے کھانا واپس بھجوادیا ۔

دھرنے کے شرکاء کاکہنا تھا کہ گورنر صاحب ، ھمیں ناشتہ نہیں۔حق دو عوام کو ، ہمارے مطالبات پورے کرو۔

ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ ہونے کے باوجود جماعت اسلامی کے کارکنان امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کی قیادت میں گورنر ہاؤس پہنچے۔

آئی پی پیز کے ظالمانہ معاہدوں کا خاتمہ ہونا چاہیے،  منعم ظفر

امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے گورنرہاؤس کے باہر دھرنے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاؤس کے باہر آج ہمارے دھرنے کا دوسرا روز ہے، ہمارے دھرنے کے مطالبات واضح ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ آئی پی پیز کے ظالمانہ معاہدوں کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ تنخواہ دار طبقے پر لگا اضافی ٹیکس واپس لیا جائے، آج تنخواہ دار طبقہ ڈر رہا ہے کہ ان کی تنخواہ پر ٹیکس نہ لگے، جاگیردار طبقے پر ٹیکس لگایا جائے، وہ جاگیردار جو ہزاروں ایکڑ زمین کا مالک ہے اس پر ٹیکس لگائیں۔

یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی کا صوابی میں جلسہ تاریخی ہوگا : حماد اظہر

امیر کراچی کا کہنا تھا کہ آج بعد نماز مغرب ایک بڑا جلسہ ہوگا جس میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان بات چیت کے ذریعے معاملے کا حل نکالنے کیلئے ہونے والے دو ادوار کا ابھی تک کوئی نتیجہ نہ نکل سکا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *