سابق نگران وفاقی وزیر محمد علی بھی وفاقی کابینہ میں شامل ہو گئے ، انہیں وزیر اعظم شہباز شریف کا معاون خصوصی برائے توانائی مقرر کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ محمد علی کو وزیر اعظم کامعاون خصوصی برائے توانائی تعینات کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا اکثریتی فیصلہ آئین سے متصادم اور متنازع ہے: عرفان صدیقی
نوٹیفکیشن کے مطابق معاون خصوصی محمد علی کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہو گا اور ان کی تعیناتی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔یاد رہے کہ محمد علی نگراں دور میں وفاقی وزیر برائے پاور اور پٹرولیم کے منصب پر فائز رہ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت 5 مرلے تک کے پلاٹ پر گھر بنانے والوں کو بلا سود قرض دے گی