یومِ استعصالِ کشمیر: پشاور میں کشمیری عوام سے یکجہتی کے لیے ریلی اور تقریب کا انعقاد

یومِ استعصالِ کشمیر: پشاور میں کشمیری عوام سے یکجہتی کے لیے ریلی اور تقریب کا انعقاد

خیبر پختونخوا صوبائی دالحکومت میں یومِ استعصالِ کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں کشمیری عوام سے اظہارِ ایکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی اور چیف سیکرٹری، آئی جی کےپی کے اور صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم مینا خان نے شرکت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے پشاور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے سول سیکرٹریٹ سے ریلی نکالی گئی اور ریلی میں شرکاء کی ایک بڑی تعداد نے شریک کی ، ریلی سول سیکرٹریٹ سے شروع ہوکر گورنر ہاؤس پر اختتام پزیر ہوئی۔ صوبائی دارلحکومت پشاور میں یومِ استعصالِ کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں صوبائی وزیر برائے ہائر ایجوکیشن مینا خان آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج 5 اگست ہے آج سے پانچ سال قبل مقبوضہ کشمیر پر ہندوستان نے غیر قانونی طور پر قبضہ کیا اور مقبوضہ کشمیر کی الگ حیثیت ختم کر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کمشیر میں کشمیری عوام پر ظلم و جبر جاری رکھا جا رہا ہے، اور کشمیری عوام نے جبر کے باوجود آزادی کا عالم بلند رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا صوابی میں جلسہ تاریخی ہوگا : حماد اظہر

صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم مینا خان آفریدی نے کہا کہ پاکستان بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے ، اور ہم مطالبہ کرتے ہے کہ کشمیر کو اسکا خصوصی حیثیت واپس دیا جائے اور کشمیر کا حل اقوام متحدہ میں پیش ہونے والی قرادادوں کے مطابق کیا جائے،انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ ہم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ یومِ استعصال کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں چیف سیکرٹری ،آئی جی کےپی کے پولیس نے بھی شرکت کی، چیف سیکررٹری کے پی کے نےکہا کہ ہندوستان نے آرٹیکل 370 کو ختم کیا ہم کشمیری بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے انہوں نےکہا کہ پاکستان ہندوستان کے غیر قانونی اقدامات کی مذمت کرتا ہے ، آئی جی کے پی کے پولیس جے تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہو رہی ہے اور مقبوضہ کشمیر کو بھار تی افواج نےجیل میں تبدیل کر کےرکھ دیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *