سندھ ہائی کورٹ کا لاپتہ افراد کے معاملے پر موثر اقدامات یقینی بنانے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ کا لاپتہ افراد کے معاملے پر موثر اقدامات یقینی بنانے کا حکم

کراچی کے مختلف علاقوں سے 12 لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی ، جس پر سندھ ہائی کورٹ نے موثر اقدامات یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ اور دیگر سے 3 ہفتوں میں پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے12 لا پتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے لاپتہ افرادکی کی بازیابی کے لیے موثر اقدامات یقینی کا حکم دیا ہے۔ اور اس حوالے سے عدالت کی پولیس کو لاپتا افرادکی بازیابی سے تمام اداروں کو خطوط لکھنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو باہمی تعاون سے گمشدہ افراد کا سراغ لگانے کا حکم دیتے ہوئے عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ اور دیگر سے 3 ہفتوں میں پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ہے۔لاپتا افرادکی کی بازیابی کے لیے شہری شاہ وزیر، پروین بی بی، بنی شاہ اور دیگر نے درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *