حکومت نے بجلی کی قیمت میں کمی کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا

حکومت نے بجلی کی قیمت میں کمی کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا

بجلی کی قیمت میں کمی کیلئے حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا، مہنگے پاورپلانٹس کو ختم کیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے مہنگے پاورپلانٹس کو ختم کرنے کا اُصولی فیصلہ کرلیا۔ پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایم کیو ایم وفد نے وفاقی وزیر برائے بجلی سردار اویس احمد خان لغاری سے ملاقات کی، ملاقات میں کراچی کے بجلی کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

مزید پڑھیں: بجلی کے بلوں کی ادائیگی، وزیراعظم نے آخری تاریخ میں توسیع کی ہدایت کردی

وفد کے اراکین کو پاور سیکٹر میں جاری اصلاحات پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ وفاقی حکومت بجلی کے مسائل کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا گیا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے مہنگی بجلی بنانیوالے پاورپلانٹس کو ریٹائر کیاجائیگا اور درآمدی کوئلے پر چلنے والے پلانٹس کو مقامی کوئلے پر منتقل کیا جائیگا۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *