عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوموار کے روزعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور برینٹ کروڈ کی قیمت 53سینٹ یا 0.7فیصد کم ہوئی۔ سوموار کو برینٹ کروڈ کی نئی قیمت 76.28ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی ہوگئی
اسی طرح یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں 57سینٹ یا 0.6فیصد کی کمی ہوئی اور نئی قیمت 72.95ڈالر پر آگئی ۔
یاد رہے کہ جمعہ کے دن دونوں معاہدوں میں 3فیصد سے زائد کی کمی ہوگئی تھی جو نومبر کے بعد سب سے بڑی کمی تھی۔ چین میں ڈیزل کی کھپت میں کمی تیل کی قیمتوں پر اثرانداز ہورہی ہے۔