بنگلہ دیشی صدر شہباب الدین نے سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی فوری رہائی کا حکم دیدیا۔
خالدہ ضیا 1996 سے 1999 اور 2001 سے 2006 تک بنگلہ دیش کی وزیراعظم رہی ہیں۔ خالدہ ضیا بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی صدر بھی ہیں۔ انہیں شیخ حسینہ واجد کی حکومت نے جیل میں ڈالا تھا۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا برطانیہ میں سیاسی پناہ لینے کا فیصلہ
بنگلہ دیش کے صدر شہباب الدین سے سیاسی رہنمائوں کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پارلیمنٹ تحلیل کرکے عبوری حکومت کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فوج ملک کے حالات کو معمول کے مطابق لانے کی کوشش کر رہی ہے۔
دوسری جانب بنگلہ دیش کے آرمی چیف نے اعلان کیا ہے کہ منگل تک ملک سےکرفیو ہٹا لیا جائیگا اور تعلیمی ادارے اور مارکیٹیں کھل جائیں گیا۔ جبکہ آرمی چیف نے طلبا کے نمائندوں سے جلد ملاقات کا بھی عندیہ دیدیا۔

