فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے آئی پئ پیز کا فرانزک آڈٹ کروانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنےکا اعلان کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہےکہ آئی پی پیز کو دیا گیا زائد منافع ریکور کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے آئی پی پیز کے فرانزک آڈٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ آئی پی پیز کو دیئے گے زائد منافع کو ریکور کروایا جائے۔ ایف پی سی سی آئی نے استدعا کی ہے کہ آئی پی پیز کےساتھ معاہدوں میں ترمیم کرکے ادائیگی بجلی کی فراہمی سے مشروط کرنے کا حکم دیا جائے، اور عدالت آئی پی پیز سے متعلقہ 1994، 2002 اور 2015 کی پالیسیاں کالعدم قرار دے۔
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن کے احتجاج کے باوجودالیکشن ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور
ایف پی سی سی آئی نے کہاہے کہ شہریوں کو سستی بجلی فراہم کرنا حکومت کی زمہ داری ہے اور سپریم کورٹ سےاستدعا کی ہے کہ حکومت بجلی جیسی بنیادی ضرورت سے منافع نہیں کما سکتی، لہذا سپریم کورٹ آئی پی پیز کی منافع خوری پر نوٹس لے اور انکا فرانزک آڈٹ کروا کر زائد منافع ریکور کیا جائے۔