سوشل میڈیا پر جعلی آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارم بارے پبلک ایڈوائزری جاری کر دی گئی

سوشل میڈیا پر جعلی آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارم بارے پبلک ایڈوائزری جاری کر دی گئی

ایس ای سی پی نے عوام کو جعلی آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارم “اویووا انویسٹمنٹ گروپ” سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام الناس جعلی اور غیر قانونی آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارم “اویوا سکیورٹیز ایکسچینج اکیڈیمی ‘‘میں کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری کرنے سے ہوشیار رہیں۔

تفصیلات کے مطابق سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے عوام الناس کو جعلی اور غیر قانونی آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارم “اویوا سکیورٹیز ایکسچینج اکیڈیمی ‘‘میں کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری کرنے سے خبردار کیا ہے۔ اویووا انویسٹمنٹ گروپ (Aviva Investment Group ) اس جعلی ٹریڈنگ پلیٹ فارم کو مختلف واٹس ایپ گروپس اور سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے مارکیٹ کر رہا ہے ۔ اس جعلی گروپ کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور دیگر بین الاقوامی اسٹاک مارکیٹوں میں ٹریڈنگ پر خاطر خواہ منافع کا جھوٹا دعوی کیا جا رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کا اعزازیہ اضافے کیساتھ جاری کر دیا گیا

اس غیر قانونی پلیٹ فارم کی مینجمنٹ کمپنی، برطانیہ میں قائم ایک ایسٹ مینجمنٹ کمپنی ’اویووا انویسٹرز ‘ کے ساتھ وابستگی کا جھوٹا دعوی کررہی ہے۔ برطانوی کمپنی ’اویووا انویسٹرز‘ نے اپنی ویب سائٹ پر اس حوالے سے الرٹ بھی جاری کیا ہے۔ اس کے علاوہ یہ جعلی ٹریڈنگ پلیٹ فارم پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر ٹریڈنگ کے لئے کمپنی کے نام کا غلط استعمال کر رہے ہیں ۔ عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ “اویووا انویسٹمنٹ گروپ/ایچ 1- اویووا سیکیورٹیز ایکسچینج اکیڈمی / اویووا انویسٹمنٹ لمیٹڈ ” پاکستان اسٹاک ایکسچینج یا بین الاقوامی اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی تجارت کے لیے کوئی پلیٹ فارم چلانے کے لیے نہ تو رجسٹرڈ ہے اور نہ ہی لائسنس یافتہ ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کاالیکشن ایکٹ ترمیمی بل سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

واضح کیا جاتا ہے کہ سٹاک مارکیٹ یا مرکنٹائل ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے لئے مجاز کمپنیوں کو ایس ای سی پی کی جانب سے سیکیورٹیز اور فیوچر بروکرز کا لائسنس جاری کیا جاتا ہے۔ بغیر لائسنس بروکرز استاک ایکسچینج پر سرمایہ کاروں کے لئے ٹریڈنگ انجام دے ہی نہیں سکتے۔ ایس ای سی پی کے لائسنس یافتہ بروکرز کی فہرست ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ ایس ای سی پی عوام کو خبردار کرتا ہے کہ وہ “اویووا انویسٹمنٹ گروپ/ایچ 1-اویووا سیکیورٹیز ایکسچینج اکیڈمی/اویووا انویسٹمنٹ لمیٹڈ” یا کسی بھی شکل یا انتظام میں اس طرح کے کسی ٹریڈنگ پلیٹ فارم کے ساتھ فنڈز جمع نہ کروائیں اور نہ ہی سرمایہ کاری کریں ۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن کے احتجاج کے باوجودالیکشن ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور

“اویووا انویسٹمنٹ گروپ/ایچ 1-اویووا سیکیورٹیز ایکسچینج اکیڈمی/اویووا انویسٹمنٹ لمیٹڈ” کا نام ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر دستیاب “غیر مجاز سرگرمیوں میں مصروف کمپنیوں کی فہرست” میں شامل کیا گیا ہے ۔ مزید برآں ، ایس ای سی پی نے معاملے کو تحقیقات اور ضروری کارروائی کے لیے متعلقہ حکام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی بھیج دیا ہے ۔ ایس ای سی پی حکام نے واضح کیا ہے کہ جعلی ٹریڈنگ پلیٹ فارم کو سوشل میڈیا کے ذریعے مارکیٹ کر کیا جا رہا ہے ، اویوا انوسٹمنٹ گروپ پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور دیگر بین الاقوامی اسٹاک مارکیٹوں میں ٹریڈنگ پر منافع کا لالچ دیتا ہے اور اویوا انوسٹمنٹ گروپ کا برطانوی ایسٹ مینجمنٹ کمپنی ’اویووا انویسٹرز ‘ کے ساتھ وابستگی کا دعوی جھوٹا ہے۔برطانوی کمپنی ’اویووا انویسٹرز‘ نے بھی اپنی ویب سائٹ پر اس فراڈ کا الرٹ جاری کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر خیبر پختونخوا حکومت کرپشن کے خلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی پر گامزن

ایس ای سی پی حکام کے مطابق اویووا انویسٹمنٹ گروپ پاکستان اسٹاک ایکسچینج یا کسی بھی بین الاقوامی اسٹاک ایکسچینج میں شئیرز کی ٹریڈنگ کے لیے لائسنس یافتہ نہیں اور اس حوالے سے عوام کو خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ “اویووا انویسٹمنٹ گروپ ” یا ملتے جلتے نام کے کسی ٹریڈنگ پلیٹ فارم کے ساتھ لین دین نہ کریں۔ “اویووا انویسٹمنٹ گروپ / ایچ 1-اویووا سیکیورٹیز ایکسچینج اکیڈمی / اویووا انویسٹمنٹ لمیٹڈ” کے خلاف کارروائی کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھیج دیا گیا ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *