ممتاز سائنسدانوں، انجینیئرز، سابق آرمی افسران کو سول ایوارڈز سےنواز دیا گیا

ممتاز سائنسدانوں، انجینیئرز، سابق آرمی افسران کو سول ایوارڈز سےنواز دیا گیا

اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدرآصف علی زرداری کی اجازت سے ڈپٹی چیئرمین ڈویلپمنٹ کنٹرول کمیٹی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) جنرل ساحر شمشاد مرزا کی جانب سے چکلالہ گیریژن میں منعقدہ تقریب میں نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے تحت کام کرنے والے ممتاز سائنسدانوں اور انجینیئرز کو ان کی شاندار خدمات پر سول ایوارڈز سے نوازا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی اورغیرملکی 104شخصیات کو سول اعزازات دینے کااعلان

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے صدر مملکت آصف علی زداری کی منظوری کے ساتھ مجموعی طور پر 47 ایکس افسران کو ایوارڈز سے نوازا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان میں سے 10 ایکس افسران کو ستارہ امتیاز، 21 ایکس افسران کو صدارتی ایوارڈ برائے پرائیڈ آف پرفارمنس اور 16 ایکس افسران کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صدر آصف علی زرداری نے 104 پاکستانی اورغیر ملکی شخصیات کو ان کی خدمات کے اعتراف میں سول ایوارڈدینے کی منظوری دی تھی۔ ایوان صدر کے جاری اعلامیہ کے مطابق ذوالفقارعلی بھٹو کو پاکستان کے لیے ان کی خدمات پر بعد ازمرگ نشان پاکستان سے نوازا جائے گا جبکہ ارشد ندیم کو کھیلوں میں ان کی کامیابیوں پر ہلال امتیاز سے نوازا  گیا۔ مراد سدپار کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا جبکہ ناصر کاظمی کو ادب میں ان کی خدمات پر بعد از مرگ نشان امتیاز سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مفت وی پی این کااستعمال کرنیوالوں کیلئےاہم خبر

شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان السعود کو پاکستان کے لیے ان کی خدمات پر ہلال پاکستان جبکہ عامر حفیظ ابراہیم کو سائنس و ٹیکنالوجی میں ان کی خدمات پر ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔ ڈاکٹرغلام محمد علی اور سردار محمد آفتاب احمد خان وٹو کوستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

تعلیم کے شعبے میں سعدیہ رشید کو ہلال امتیاز جبکہ ضیاء الحق، ڈاکٹر سلیمان شہاب الدین اور سید اظہر حسین عابدی کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

ایوان صدر نے طبی اور فنون لطیفہ کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے ایوارڈز کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی کے لیے صدارتی ایوارڈ کا بھی اعلان کیا۔ یہ اعزازات 23 مارچ 2025 کوایوان صدر اورچاروں صوبائی گورنرہائوسز میں منعقدہونے والی پروقار خصوصی تقاریب میں تقسیم کیے گیے۔

Related Articles