وزیراعظم شہباز شریف نے نئی سیکریٹری خارجہ کی منظوری دیدی

وزیراعظم شہباز شریف نے نئی سیکریٹری خارجہ کی منظوری دیدی

وزیراعظم شہباز شریف نے نئے سیکریٹری خارجہ کی منظوری دے دی، مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی یورپی یونین میں موجودہ سفیر آمنہ بلوچ نئی سیکریٹری خارجہ ہونگی ۔

تفصیلات کے مطابق مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے نئے سفرا ءکی تعیناتی کی منظوری دے دی، زہرا بلوچ فرانس میں پاکستان کی نئی سفیر ہو ں گی۔

یہ بھی پڑھیں: وائٹ ہاؤس نے آصف مرچنٹ کے ڈونلڈ ٹرمپ پرحملے کی تردید کردی

جانباز خان برونائی میں پاکستان کے نئے سفیر ہو ں گے ، محمدسلیم کینیڈا میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر ہو ں گے ، ملک فاروق جو اس وقت کویت میں پاکستان کے سفیر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیشی طلبا کا فوجی حکومت قبول کرنے سے انکار، عبوری حکومت کا خاکہ پیش

ساؤتھ افریقا میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر ہو ںگے۔ فیصل نیاز ترمذی جو اس وقت پاکستان کے متحدہ عرب امارات میں سفیر ہیں، پاکستان کے بیلجئیم اور یورپی یونین میں نئے سفیر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *