سوشل میڈیا پر جعلی خبروں اور ریاست مخالف پراپگینڈے پر قابو پانے کیلئے حکومت فائروال انسٹال کرنے میں مصروف ہے جس کا گزشتہ دنوں کامیابی سے تجربہ کیا گیا ہے۔
اسی حوالے سے سینئرصحافی حماد حسن نے آزاد ڈیجیٹل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی حکومت نے پاکستان کو بتا دیا ہے کہ دو، تین ماہ یعنی اکتوبر، نومبر میں غالب امکان یہی ہے کہ نومبر میں فائر وال سسٹم کیساتھ مکمل طور پر انسٹال کر دی جائیگی۔
بریکنگ نیوز 🚨
فائروال تہلکہ مچانے کو تیار۔۔۔ چائنہ میں زور و شور کے ساتھ کام جاری۔۔۔ مزید طاقت کے ساتھ اکتوبر یا نومبر میں پاکستان واپس آرہی ہے۔۔۔
فائر وال کے حوالے سے پاکستان میں خبریں بریک کرنے والے صحافی حماد حسن بڑی خبر لے ائے۔۔
مکمل وڈیو دیکھیے : https://t.co/Rf3cTZgAEp… pic.twitter.com/vgF9I1iTiC
— Azaad Urdu (@azaad_urdu) August 7, 2024
انہوں نے مزید کہا کہ ایسا نہیں کہ فائر وال اچھی کوالٹی کی نہیں بلکہ چین نے یہ فائروال اپنے ملک کیلئے تیار کی تھی جو کہ صرف زونگ کے نیٹ ورک پر کارآمد تھی۔ اس پر تکنیکی ماہرین مزید کام کر رہے ہیں اور اسے دوسرے نیٹ ورکس کی سپورٹ کیلئے بھی تیار کیا جارہا ہے جو کہ آئندہ دو سے تین ماہ میں مکمل ہوجائیگی۔
مکمل ویڈیو ملاحظہ کریں: