محکمہ موسمیات نے شدید طوفانی بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے کا انتباہ جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور کئی مقامات پر بجلی گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں جو کہ جانی نقصان کا سبب بن رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آسمانی بجلی سے متاثرہ علاقوں کی نشاندہی کر دی۔ موسمیاتی شدت میں کئی علاقے حساس قرار دیدیے گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شدید طوفانی موسلادھار بارشوں کے دوران تھرپارکر، عمر کوٹ، چولستان. تھل، مالاکنڈ ڈویژن، چترال اور خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کا خطرہ ہے۔
مزید پڑھیں: اگلے 24 سے 48 گھنٹے انتہائی اہم گرج چمک کیساتھ بارشیں ، الرٹ جاری
نئی تحقیقات کے مطابق ہیلی کاپٹرز بھی آسمانی بجلی گرنے کا سبب قراردیے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق دنیا بھرمیں ہر سال آسمانی بجلی گرنے کے سبب 2 ہزار افراد ہلاک ہوتے ہیں۔این ڈی ایم اے کے ٹیکنیکل ونگ ہیڈ ڈاکٹر طیب نے شہریوں کو آسمانی بجلی کے اوقات میں محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ آسمانی بجلی وقت بجلی کے کھمبوں اور دیگر آلات سے دور رہیں۔آسمانی بجلی کے وقت درختوں کے نیچے کھڑے ہونے سے گریز کریں۔آسمانی بجلی کے وقت دریاؤں، جھیلوں، پانی کے تالابوں کے پاس نہ جائیں۔آسمانی بجلی کے وقت کھڑکیوں اور دروازوں میں کھڑے ہونے سے گریز کریں۔آسمانی بجلی گرنے کے بعد پانی مت پئیںاورموسمی حالات سے باخبر رہیں۔