اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کے گھر پرپنجاب پولیس کا چھاپہ

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کے گھر پرپنجاب پولیس کا چھاپہ

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کے گھر  پر میانوالی  پولیس نے  اسلام آباد پولیس کے ہمراہ  گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا، تاہم گھر پر موجود نہ ہونے پر گرفتاری سے بچ گئے۔

رہنما پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں ایف ٹین رہائشگاہ پر میانوالی پولیس نے چھاپا مارا .  گھر پرموجود نہ ہونے کے باعث گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی ۔

دوسری جانب عمر ایوب نے قومی اسمبلی حکام سے رابطہ کرلیا ۔

عمر ایوب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر پیغام میں کہا کہ اے ٹی سی سرگودھا نے میرے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے، کچھ دیر قبل اسلام آباد اور میانوالی پولیس نے میری گرفتاری کیلئے گھر پر چھاپہ مارا ہے، فارم47 کی وفاقی و پنجاب حکومت اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کی گرفتاری کے لئے بیتاب ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھاپہ مارنے والوں نے ثابت کیا کہ ملک میں کوئی رول آف لاء نہیں، واضح کردوں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وزیراعظم بننے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ پولیس کو عمر ایوب انسداد دہشتگردی کے مقدمے میں مطلوب ہیں، سرگودھا انسداد دہشت گردی عدالت نے عمر ایوب کے وارنٹ جاری کئے۔

editor

Related Articles