9 مئی واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لائی جائیں: دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا: عمر ایوب

9 مئی واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لائی جائیں: دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا: عمر ایوب

عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے بیان بارے وضاحت دی ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے معافی نہیں مانگی, کہا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج پہلے منظر عام پر لائی جائے ، اگر سی سی ٹی وی فوٹیج میں پی ٹی آئی کا کوئی کارکن ملوث ہوا تو پھر دیکھیں گے۔

رہنما پاکستان تحریکِ انصاف عمر ایوب نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان بارے وضاحت دی ہےکہ جی ایچ کیو اور کور کمانڈرز ہائوس کے سامنے کی فوٹیج سامنے لائیں دودھ کا دودھ اور پانی پانی ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کے نام پہلے ہی ای سی ایل پر ہیں، نواز شریف ، آصف زرداری اور محسن نقوی کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالیں جائیں۔ عمر ایوب نےکہا کہ یہاں سے ہیلی کاپٹر کی رینج محدود ہے، اسلام آباد سے ڈائریکٹ افغانستان نہیں جایا جاسکتا اور نہ انڈیا جایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی 24 کڑوڑ ہے یہاں پر بھی بنگلہ دیش والی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے، عمر ایوب نے کہا کہ یاسمین راشد نے لوگوں کو روکا، جوڈیشل کمپلیکس میں ٹریپ کیا گیا اس کی فوٹیج بھی غائب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حسینہ واجد کے واقعہ کے بعد مجھے لگ رہا ہے ملک میں کچھ بڑا ہونے والا ہے: عمران خان

عمر ایوب نے واضح کیا کہ جو لوگ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ہیں ہمیں معلوم ہے وہ پی ٹی آئی کے نہیں ہیں۔ انہوں نےکہا کہ ہمیں پتہ ہے یہ سب لندن پلان کا حصہ تھاہم اپنی آئینی اور قانونی جنگ جاری رکھیں گے، زیادہ سے زیادہ ہمیں ماردیں گ؟ ہم مرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوںے مولانا فضل الرحمان سے رابطے بارے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے اسد قیصر سے رابطے میں ہیں اور پی ٹی آئی نے ہم نے سب آپشنز پہ غور کیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *