بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہےکہ بنگلہ دیشی وزیراعظم کے واقعہ کے بعد مجھے لگتاہےکہ ہمارے ملک میں بھی کچھ بڑا ہونےوالا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان نے ڈی جی ائی ایس پی ار کے کمنٹس بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 9 مئی سے متعلق معافی کے حوالے سے اپنے موقف پر قائم ہیں تو ہم بھی9 مئی کو معاف نہیں کریں گے، ہمارے لوگوں پر تشدد کیا گیا پارٹی کو الیکشن نہیں لڑنے دیا گیا ۔ انہوں نےکہا کہ نو مئی کے متاثرین ہم ہیں ہمیں انصاف چاہیے ، نو مئی سے ڈرتا تو جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ نہ کرتا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9مئی واقعات پر غیر مشروط معافی مانگنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ میں تب معافی مانگوں گا جب نو مئی کے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے لائی جائیں گی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ثابت ہوا کہ میری پارٹی کا ایک بندہ بھی جلاو گھیراو میں ملوث ہےاسے پارٹی سے نکال دوں گا،اور معافی مانگ لوں گا انہوں نے کہا کہ ثبوت اپ کے پاس پڑے ہیں اپ انہیں کیوں چھپا رہے ہیں ثبوت چھپانا جرم ہے،پرامن احتجاج ہمارا حق ہے۔ نومئی کے واقعات بارے صحافی کےسوال کہ نو مئی کے واقعات میں پی ٹی ائی کے لوگوں کو دیکھا گیا ہے ، جس پر عمران خان نے کہا کہ اسی لیے کہہ رہا ہوں سی سی ٹی وی فٹیجز نکالیں اور دیکھیں اس میں کون لوگ ہیں ۔ صحافی نے سوال کیا کہ نو مئی کے دن اپ کے لوگوں کے ہاتھوں میں پیٹرول بم دیکھے گئے ہیں تو انہوں نے کہا کہ پیٹرول بم ہم نے زمان پاک لاہور میں استعمال کیے تھے اور کہیں نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عوام کی رائۓ دبانے کا نتیجہ بنگلہ دیش کی صورت سامنے آ سکتا ہے۔ شاہد خاقان عباسی
صحافی نے سوال کیا کہ بہت ساری فوٹیجز موجود ہیں کہ پی ٹی ائی راولپنڈی کے کچھ مقامی تنظیمی عہدیداران پٹرول بم حساس عمارتوں پر پھینک رہے تھے جس پر انہوں نے کہا کہ اگر کوئی تنظیمی عہدے دار حساس عمارتوں پر پٹرول بند پھینکنے میں ملوس ہے تو اسے کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے ہمیں نواز شریف اور زرداری کی کرپشن کی کہانیاں سنائی اب الیکشن میں دھاندلی کر کے انہی لوگوں کو مسلط کیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے ہمیں کرش کرنے کا پورا موقع دیا ، سپریم کورٹ نے اسلام اباد ہائی کورٹ سے میرے اغوا کو غیر قانونی کہا ۔ کیا صرف ائی ایس پی ار کی عزت ہے اور ایک پارٹی ہیڈ کی کوئی عزت نہیں ۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میرے اغوا پر مجھ سے معافی مانگی جائے ۔ بنگلہ دیش صورتحال ہر بات کرتے ہوئے انہوں نےکہا حسینہ واجد نے اپنی مرضی سے پسند کا آرمی چیف لگایا تھا،اسی ارمی چیف نے اپنےلوگوں پر گولی چلانے سے انکار کیا۔ بنگلہ دیشں سے برے حالات پاکستان میں ہیں۔ ہمارے ملک میں مہنگائی اور بےروزگاری بنگلہ دیش کی نسبت بہت زیادہ ہے ، ہم ملک میں انتشار نہیں چاہتے،میں ملک کی خاطر بات کرنے کو تیار ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: شیخ حسینہ واجد کی بنگلہ دیشی ایوانِ وزیراعظم میں آخری دن کی روداد
8 فروری کو میں نے کال اس لیے نہیں دی کیونکہ عوام کو کنٹرول کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے ۔پھر ساری ذمہ داری ہم پر ا جاتی ملکی معیشت پہلے سے ہی تباہ حال ہے ، کوئی اگر بات نہیں کرنا چاہتا تو نہ کریں میں بھی نہیں کروں گا، 9مئی کو ہمارے 16 لوگ شہید ہوئے تین لوگوں کی ٹانگیں کٹی ایک لوگ مفلوج ہوئے۔ صحافی نے پوچھا کہ آپ کہہ رہے ہیں نو مئی کو اپ کے 16 لوگ شہید ہوئے اور کئی کارکن مفلوج ہو گئے لیکن اس کی تفصیل ابھی تک پی ٹی ائی نے جاری نہیں کی جس پر عمران خان نے کہا کہ ہم نے ان کارکنوں کی مالی امداد کی،پولیس نے ان پر دباو ڈالا کہ وہ اس حوالے سے کوئی بات نہ کریں،ناموں کی بات کا عمران خان نے جواب نہیں دیا اپ نے حال ہی میں شیخ مجیب الرحمن کو ہیرو قرار دیا ہے لیکن بنگلہ دیش کے عوام نے شیخ مجیب الرحمن کے مجسمے توڑ دیے اور پاکستان کے پرچم اٹھا کر پاکستان کے حق میں نعرے لگائے،کیا وہ اب بھی اپکے ہیرو ہیں ، جس پر عمران خان نے کہا کہ شیخ مجیب الرحمن سے متعلق جو بھی بات کی وہ حمد الرحمان کمیشن کی فائنڈنگز ہیں میری نہیں ۔ڈی جی ائی ایس پی ار پریس کانفرنس کرتے اس کے رد عمل میں اپ انتہا پوزیشن پر چلے جاتے ہیں اپ سیدھے معافی کیو ں نہیں مانگتے کہ معاملہ ختم ہو جائے گا جس پر انہوں نے کہا کہ معافی وہ مانگتا ہے جس نے کوئی غلطی کی ہو انہوں نے پرامن احتجاج کو دہشت گردی بنا دیا میں نے کوئی غلطی نہیں کی
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کا 11اگست کو لاہور میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر دھر نے کا اعلان
میں مظفرگڑھ پولیس والا نہیں ہوں کہ پہلے مجھے پھینٹی لگائی جائے اور بعد میں میرا ائی جی ہی جا کر معافی مانگ لے ۔شیر افضل مروت کا پی ٹی ائی میں اس وقت کیا سٹیٹس ہے صحافی کے سوال پر وہ صحافی کے سوال کا جواب دیے بغیر روانہ ہو گئے حسینہ واجد جس طرح ملک سے فرار ہوئی ہے مجھے خدشہ ہے نواز شریف،اصف زرداری،شہباز شریف بھی ملک سے فرار ہونگے۔ میرا مطالبہ ہے کہ ان کے ملک سے فرار ہونے سے قبل مجھ سمیت نواز شریف شہباز شریف اصف زرداری اور محسن نقوی کا نام ای سی ار پر ڈالا جائے ، میرا نام اس لیے ای سی ایل پر ڈالا جائے کہ میں جیل سے باہر بھی آ جاؤں تب بھی ملک سے باہر نہ جا سکوں۔

