عمران خان نے شیر افضل مروت کی برطرفی کے نوٹیفکیشن پر نظرثانی کیلئے آمادگی ظاہر کردی

عمران خان نے شیر افضل مروت کی برطرفی کے نوٹیفکیشن پر نظرثانی کیلئے آمادگی ظاہر کردی

شیر افضل مروت کی پارٹی میں واپسی کی راہ ہموار ہونے لگی، عمران خان نے برطرفی کے نوٹیفکیشن پر نظر ثانی کیلئے آمادگی ظاہر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں سینئر پارٹی رہنمائوں نے عمران خان سے ملاقات کی اور شیر افضل مروت کی برطرفی کا معاملہ اتھا جس پر عمران خان نے ایک ہفتے میں فیصلہ کرنے کا کہہ دیا۔

عمران خان نے پارٹی رہنمائوں کو یقین دہانی کروائی کہ شیر افضل مروت کی برطرفی کے معاملے کا خود جائزہ لوں گا۔ اگر میں مطمئن ہوا تو شیر افضل مروت کی برطرفی کا نوٹیفکیشن واپس لے لوں گا۔

مزید پڑھیں: صوابی جلسے میں ورکرز نے میرے حق میں فیصلہ سنایا، شیر افضل مروت

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کی رکنیت معطل کرتے ہوئے انہیں پارٹی سے فارغ کر دیا تھا تاہم شیر افضل مروت نے نوٹیفکیشن جعلی قرار دیا۔

چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے شیر افضل مروت کو پارٹی اور اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے سے روکا ہوا تھا کیونکہ وہ اس سے پہلے عمران خان سے مشاورت کرنا چاہتے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *