رکن اسمبلی شیر افضل مروت نے خود کو پارٹی سے نکالے جانے کا لیٹر جعلی قرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ مجھے پاکستان تحریک انصاف سے نکالنے کا لیٹر جعلی ہے، کراچی کے ایک صاحب کو کوئی کام نہیں تھا تو میری رُکنیت منسوخی کا جعلی لیٹر نکال دیا۔
مزید پڑھیں: میری سیاست عمران خان اور پی ٹی آئی سے شروع ہوتی ہے، شیر افضل مروت
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ورکرزکا فیصلہ میرے حق میں ہوگا اور صوابی جلسے میں لوگوں نے یہ ثابت بھی کر دیا۔شیر افضل مروت نے کہا کہ میں خود تحریک انصاف ہوں، پی ٹی آئی میں یا عمران خان ہیں یا ورکرز ہیں۔ صوابی جلسےمیں ورکرز نے میرے نام کے نعرے لگا کر اپنا فیصلہ میرے حق میں سنا دیا ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت کے حوالے سے جاری نوٹیفیکیشن کو غلط فہمی قرار دیا ہے اور واضح کیا کہ شیر افضل ہمارے ساتھ ہے اور رہے گا۔ بیرسٹر گوہر اور رکن قومی اسمبلی پی ٹی آئی شیر افضل مروت کو صحافیوں نے پارلیمنٹ کے باہر گھیر لیا اور شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت کےحوالےسے جاری نوٹیفیکیشن کےبارے میں سوالات کیے، جس پربیرسٹر گوہر نے کہا کہ شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت کا نوٹیفکیشن جاری ہونا غلط فہمی ہے ، اس موقع پر بیرسٹر گوہر کی طرف سے شیر افضل مروت کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کی دعوت بھی گئی اور کہا کہ میں تو کہتا ہوں ابھی چلیں۔ بیرسٹر گوہر نے مزید واضح کیا کہ شیر افضل مروت کا معاملہ ہمارا پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے ، شیر افضل مروت ہمارے ساتھ ہے اور رہے گا ۔


