(ن) لیگ کیا چاہتی ہے ؟ اسد قیصر کا بڑا بیان سامنے آگیا

(ن) لیگ کیا چاہتی ہے ؟ اسد قیصر کا بڑا بیان سامنے آگیا

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماو سابق سپیکر قومی اسد قیصر نے کہا ہے کہ (ن) لیگ محفوظ راستے کی تلاش میں ہے اور چاہتی ہے کہ ملک میں مارشل لاء لگ جائے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی سوچ یہ ہے کہ سیاسی شہید بننے کے لیے کوئی راستہ مل جائے ۔اسد قیصر نے کہاکہ ہمارے ایک رکن قومی اسمبلی لاپتہ ہیں حالانکہ وزیراعظم شہباز شریف نے فلور پر کہاکہ حاجی امتیاز کا پتہ کرتا ہوں، جبکہ سپیکر قومی اسمبلی بھی اس معاملے پر بے بس ہیں، اسے پارلیمنٹ کی طاقت کا انداز ہ لگایا جاسکتا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت موجودہ پی ڈی ایم حکومت کا یہ مشن ہے کہ وہ پارلیمنٹ کے ذریعے سپریم کورٹ کا راستہ روکے لیکن وفاقی کابینہ میں بیٹھے عوام کے مسترد شدہ لوگوں کی بھی قانون کی نظر میں کوئی حیثیت نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہم 9 مئی کے واقعات پر شروع سے ہی جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کررہے ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کوئی نئی بات نہیں کی۔

ہم آج بھی اپنے مؤقف پر قائم ہیں کہ اگر ہم پر 9 مئی کے واقعات ثابت ہوجاتے ہیں ، ضرور معافی مانگیں گے، جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے تاکہ جو بھی قصور وار ہے، اسے سزا ملنی چاہیے ۔ سابق سپیکر کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنی پُرامن جدوجہد جاری رکھیں گےاور پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کرنے کیساتھ ساتھ عدالتوں میں اپنی قانونی جنگ لڑیں گے۔ ان کے مطابق اس وقت ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

ہمارے ایم این اے حاجی امتیاز کو غائب پیش کش کی جا رہی ہے کہ تحریک انصاف سے الگ ہو جاؤ اور وزیر بن جاؤ ، پی ٹی آئی کارکنوں میں بہت غصہ ہے لیکن صبر سے کام لے رہے ہیں کیونکہ پُرتشدد تحریک خراب ہوجاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی حرکتوں سے محسوس ہو رہا ہے کہ ملک میں سری لنکا اور بنگلہ دیش سے خطرناک ماحول بن رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *