پنجاب حکومت کا 500 یونٹس تک بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے بڑا اعلان

پنجاب حکومت کا 500 یونٹس تک بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے بڑا اعلان

پنجاب حکومت نے 500یونٹس تک بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کو سولر پینلز دینے کے منصوبے کی اُصولی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’روشن گھرانہ‘ پروگرام کے تحت عوام کو سولر پینلز کی فراہمی کی مظوری کیلئے صوبائی کابینہ کا اجلاس بلا لیا ہے جس میں کابینہ سولر پینلز کی فراہمی کے منصوبے کی باضابطہ طورپر منظوری دے گی۔
منصوبے کے مطابق حکومت پنجاب 50سے500یونٹس تک بجلی استعمال کرنیوالے کروڑوں صارفین کو سولر سسٹم دے گی۔ سولر پینلز کی لاگت کا 90فیصد حکومتِ پنجاب ادا کرے گی جبکہ 10فیصد صارف کو ادا کرنا ہوگا۔ جبکہ یہ رقم5سال کی انتہائی آسان اقساط میں ادا کرنی ہوگی۔ موسم سرما میں سولر پینلز کی قسط نسبتاََ کم ہوگی اور پینلز صرف حکومت ہی فراہم کرے گی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم نے بجلی صارفین کے بلو ں میں زائد یونٹس شامل کرنے پر نوٹس لے لیا

صارف کی ضرورت کے مطابق سرکاری بجلی اور سولر پینلز سے حاصل ہونیوالی بجلی کے درمیان شرح کا تعین بھی کیا جائیگا۔ بجلی کی لاگت میں اضافے اور رتوانائی کے بحران کی پیش نظر ’روشن گھرانہ ‘پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پہلے مرحلے میں غریب ترین گھرانوں کو سولرسسٹم دئیے جائیں گے۔ اس حوالے سے اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کو مشکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، ماضی کی تباہی کے اثرات سے عوام کو بچانے کی کوششیں کررہے ہیں، پانچ سال بعد عوام کو موجودہ مسائل کا سامنا نہیں ہوگا۔

editor

Related Articles