معروف اینکر پرسن زوہیب بٹ کو گرفتار کر لیا گیا

معروف اینکر پرسن زوہیب بٹ کو گرفتار کر لیا گیا

لاہور(شاہد حنیف) اینکر پرسن غریدہ فاروقی کی جانب سے درج مقدمے میں اینکر زوہیب بٹ کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا۔

لاہور سے یوٹیوبر اور ہوسٹ زوہیب بٹ کو ایف آئی اے سائبر کرائم نے گرفتار کر لیا۔ زوہیب بٹ کو اینکر غریدہ فاروقی کی جانب سے درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق زوہیب بٹ نے غریدہ فاروقی سمیت کئی خواتین پر فحش اور جھوٹ الزامات لگائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے جلسے میں کتنے افرادنے شرکت کی؟حیران کن انکشاف

ایف آئی اے کی جانب سے سائبر کرام ونگ کی زوہیب بٹ سے تفتیش جاری ہے، یاد رہے کہ گزشتہ روز اسی مقدمہ میں یوٹیوبر اور ہوسٹ عمر عادل کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *