پی ایم ڈی سی نے میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہاں طلباء اور والدین کیلئے معاشی مشکلات کھڑی کر دیں

پی ایم ڈی سی نے میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہاں طلباء اور والدین کیلئے معاشی مشکلات کھڑی کر دیں

پاکستابن میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ایم بی بی ایس میں داخلوں کےلیے ٹیسٹ کی فیس 8 ہزار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایم ڈی سی ایڈمشن ٹیسٹ میں حصہ لینے والے تقریباً ڈھائی لاکھ بچوں کو تین ارب روپے کا ٹیکہ لگانے کا پروگرام تیار کر لیا ہے۔2024 کے مذکورہ (MDCAT) کیلئے پاکستانی بچوں کیلئے یہ فیس آٹھ ہزار جبکہ لیٹ فیس کی صورت میں یہ بارہ ہزار ہو گی۔ گزشتہ سال کی نسبت اس فیس میں 33% اضافہ کیا گیا ہے جو ناقابل قبول ہے اور پی ایم اے نہ صرف اس کی مذمت کرتی ہے بلکہ وزیراعظم پاکستان سے اپیل کرتی ہے کہ اس امتحان کی زیادہ سے زیادہ فیس ساڑھے تین ہزار کی جائے کیونکہ کسی بھی معیار سے اس امتحان پر فی طالبعلم دوہزار روپے لگتے ہیں۔پی ایم ڈی سی پر قابض غیرمنتخب ٹولہ اور میڈیکل یونیورسٹیز کے تعلیمی ٹھگ صرف اپنے غیر ترقیاتی اخراجات اورذاتی مفادات کے حصول کیلئے ڈاکہ ڈالنے کی سازش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں شدید بارشوں کے پیشِ نظر صوبے کے ہسپتالوں بارے رپورٹ طلب

ان خیالات کا اظہار پی ایم اے لاہور کے ایک ہنگامی اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت صدر پی ایم اے پروفیسر اشرف نظامی نے کی۔ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر شاہد ملک، پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود خان، ڈاکٹرارم شہزادی، ڈاکٹر واجد علی، ڈاکٹر بشریٰ حق، ڈاکٹر ریاض ذوالقرنین اسلم، ڈاکٹر محمد صادق،ڈاکٹر نادر خان کے علاوہ مجلس عاملہ کے اراکین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *