پی ٹی آئی کا بھوک ہڑتال کیمپ معطل کرنے کا اعلان

پی ٹی آئی کا بھوک ہڑتال کیمپ معطل کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف نے علامتی بھوک ہڑتال کیمپ معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے پارلیمنٹ کے سامنے لگایا گیا بھوک ہڑتال کیمپ معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔ عمر ایوب نے کہا کہ ہم نے 13 اور 14 اگست کے حوالے سے تیاریاں کرنی ہیں اس لیے بھوک ہڑتال کیمپ معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان کی جانب سے بھی پیغام آیا ہے کہ تمام رہنما اور اراکین اسمبلی اپنے حلقوں میں جائیں اور حقیقی جشن آزادی کی تیاری کریں۔

مزید پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کی پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسے کی اجازت کیلئے ڈی سی لاہور کو جلسے کی جگہ کا تعین کرنے کی ہدایت

عمر ایوب نے صحافی کے سوال پر واضح کیا ہے کہ بھوک ہڑتال کیمپ ختم نہیں صرف معطل کر رہے ہیں۔ بھوک ہڑتال کا فیز ٹو پھر ہوگا۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان کی ہدایات پر علامتی بھوک ہڑتال کا کیمپ لگایا گیا تھا۔ پی ٹی آئی رہنمائوں نے 3  بجے دوپہر سے شام 7 بچے تک علامتی طور پر بھوک ہڑتال کا اعلان کر رکھا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *