برازیل کے ونہیڈو شہر میں مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 62 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار ہونیوالا طیارہ برازیل کی ریاست پارانا کے شہر کاسکاویل سے ساؤ پالو جا رہا تھا جو دنہیڈو شہر کے جنگلات میں گرکر تباہ ہوا، طیارے میں 58 مسافر عملے کے 4 ارکان سوار تھے۔
رپورٹ کے مطابق طیارے نے 12:30 کے قریب اڑان بھری تھی اور ساؤ پالو کے نزدیک 1:30 بجے کے قریب سگنل منقطع ہوگیا تھا۔
طیارہ حادثے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہیں، س طیارے میں آگ لگنے اور گرنے سے سے متعلق کئی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں۔