اسرائیل کا پناہ گزین کیمپ سکول پرمیزائل حملہ، 100 سےزائد افراد شہید

اسرائیل کا پناہ گزین کیمپ سکول  پرمیزائل حملہ، 100 سےزائد افراد شہید

غزہ میں اسرائیل کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک اسکول پر ایک اور حملہ کیا جس کے نتیجے میں 100 سے زائد فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم میں خونریزی کا ایک نیا باب شامل ہوگیا ہے۔ غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان نے ایک پوسٹ میں کہا کہ غزہ شہر کے مضافات الدرج میں الطبین اسکول پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 40 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔ محمود باسل نے اس واقعے کو ایک ہولناک قتل عام قرار دیا جس میں متعدد لاشوں کو آگ لگا دی گئی اور ریسکیو ٹیم آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ شہداء کی لاشوں اور زخمیوں کو نکالا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا سی جی 125 ایک سال کی قسطوں پر خریدنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ حکومت کے میڈیا آفس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل نے اس اسکول کو نشانہ بنایا جہاں بے گھر افراد پناہ لے رہے تھے جب وہ نماز فجر ادا کر رہے تھے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کی فضائیہ نے حماس کے دہشت گردوں اور کمانڈروں کی پناہ گاہ کے طور پر استعمال ہونے والے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر پر حملہ کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *