مخصوص نشستوں کا تفصیلی فیصلہ لکھنا شروع کر دیا گیا ہے، جسٹس منصور علی شاہ

مخصوص نشستوں کا تفصیلی فیصلہ لکھنا شروع کر دیا گیا ہے، جسٹس منصور علی شاہ

جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں کا تفصیلی فیصلہ لکھنا شروع کر دیا گیا ہے، گرمیوں کی تعطیلات کے بعد جاری کر دیا جائیگا۔

سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ججز چھٹیوں پر ہیں، آئیڈیلی تعطیلات کے بعد اکثریتی فیصلہ ججز کیساتھ ڈسکس کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اس وقت چیف جسٹس ہیں، وہ میرے دوست ہیں اورمکمل طور پر چیف جسٹس آف پاکستان کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

اس موقع پر صحافی نے ان سے سوال کیا کہ ایک سیاسی جماعت آپکے چیف جسٹس پاکستان بننے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے جس پر انہوں نے کہا کہ اس سے میرا کوئی تعلق نہیں،نوٹیفکیشن جب ہونا ہوگا ہوجائیگا۔ اس وقت قاضی فائز عیسیٰ چیف جسٹس ہیں، ان کا پورا کنٹرول ہے۔

ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ کیا ترمیم قانون سے عدالتی فیصلہ بدلا جاسکتا ہے؟۔ جس کاجواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس پر میں کوئی بات نہیں کروں گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *