سندھ کی عوام کا ڈاکٹر رتھ فائو کو7ویں برسی پر خراج عقیدت

سندھ کی عوام کا ڈاکٹر رتھ فائو کو7ویں برسی پر خراج عقیدت

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈاکٹر رتھ کیتھرینا مارتھا فائو کی 7ویں برسی کے موقع پر جاری پیغام میں انکی بے مثال خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر رتھ فائو نے انسانیت کی جو خدمت کی ہے اُس کی نظیر نہیں ملتی ہے۔

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ڈاکٹر رتھ فاؤ نے  اپنی پوری زندگی جذام کے علاج کے لیے وقف کردی۔ وزیرا علی سندھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے عوام ہمیشہ آپ کے مشکور رہیں گے، صدیوں میں ایسی شاندار ہستیاں جنم لیتی ہیں۔ انسانی خدمات کے صلے میں ڈاکٹر رتھ فاؤکو نشانِ قائد اعظم سے نوازا گیا؛ اور سول اسپتال کراچی کے نام کو ڈاکٹر رتھ فائو کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ڈاکٹر رتھ فائو کی بے بہاخدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *